10 جنوری، 2026، 6:32 PM

تہران، ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو

تہران، ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو

تہران میں ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ نے ملاقات کی اور فلسطین، لبنان اور یمن سمیت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اور عمان کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران خطے میں استحکام اور امن کے قیام کے لئے علاقائی ممالک کے ساتھ تعاون کے عزم پر قائم ہے۔ اس سلسلے میں عمان کے وزیر خارجہ کے ساتھ آج کی ملاقات کے دوران فلسطین، لبنان، شام اور یمن کے حالات پر مذاکرات ہوئے۔

پریس کانفرنس کے دوران البوسعیدی نے کہا کہ عراقچی کے ساتھ مشرق وسطی مخصوصا فلسطین کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ عمان یمن میں جاری بحران کے خاتمے کی کوششوں کا خیر مقدم کرتا ہے۔ اس حوالے سے یمن کے سیاسی گروہوں کے ساتھ رابطے کی کوشش جاری ہے۔ مذاکرات ہی کے ذریعے خطے میں جاری بحران کو حل کیا جاسکتا ہے۔

News ID 1937631

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha